منی لانڈرنگ کیس؛ وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کیخلاف درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری  

Apr 08, 2026 | 22:18:PM
منی لانڈرنگ کیس؛ وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کیخلاف درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ  نے وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کیخلاف درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری  کر دیا۔عدالت نے شہباز شریف کی بریت کیخلاف درخواست پر ہائیکورٹ آفس کا اعتراض برقرار رکھا ۔عدالت  نے شہباز شریف کی بریت کے خلاف درخواست مسترد کر دی ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے وشال شاکر کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا ۔

درخواست گزار نے شہباز شریف کی ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کو چیلنج کیا تھا ۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار مقدمے میں متاثرہ فریق بھی نہیں ہے، بریت کو چیلنج کرنے کا اختیار وفاقی حکومت یا پبلک پراسیکیوٹر کا ہے، قانون میں بھی ہے سپیشل سینٹرل عدالت کے فیصلے کو پبلک پراسیکیوٹر یا وفاقی حکومت اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرسکتی ہے، درخواست گزار نے تین برس چار ماہ بعد بریت کے فیصلے کو چیلنج کیا ۔

عدالت نے فیصلے میں مزید کہا کہ درخواست گزار کے وکیل بریت  پر کوئی غیر قانونی پہلوؤں کی نشاندہی نہیں کرسکے ،درخواست گزار نے شہباز شریف کی بریت کا فیصلہ درخواست کے ساتھ لگایا ہے ،ٹرائل کورٹ نے شہباز شریف  کے خلاف مواد موجود نہ ہونے پر بریت کی درخواست منظور کی ،قانون کے مطابق ٹرائل کورٹ ملزم کو شک کا فائدہ دینے کی پابند ہوتی ہے ،عدالت سمجھتی ہے کہ ٹرائل کورٹ کے پاس مکمل ریکارڈ موجود تھا ،ٹرائل کورٹ کو ریکارڈ کا مکمل جائزہ لینے کا حق حاصل تھا ،اُس وقت ٹرائل کورٹ کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاسکتا ہے جب وہ کمزور اور قانون کے مطابق نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی پاؤنڈ5.78،یورو4.31روپے مہنگا، ڈالر کی قیمت کتنی بڑھی؟جانیے

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: