سونا15700روپے مہنگا،نئی فی تولہ قیمت جان کرہوش اڑجائیں

Apr 08, 2026 | 13:58:PM
سونا15700روپے مہنگا،نئی فی تولہ قیمت جان کرہوش اڑجائیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اشرف خان)عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہوگیا۔
عالمی بازار میں سونا 157 ڈالر مہنگا ہوکر 4814 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 15 ہزار 700 روپے مہنگاہوگیاجس کے بعدفی تولہ سونا 5 لاکھ 4 ہزار 162 روپے تک جاپہنچا۔
دس گرام سونا 13ہزار 460 روپے مہنگاہوگیاجس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 237 روپے پر پہنچ گئی۔

 ایک تولہ چاندی 440 روپے مہنگی ہوکر 8184 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی اعلان کے بعد عالمی منڈیوں میں ہلچل،تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

واضح رہے کہ گزشتہ روزفی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہوکر 488462 روپے پر آگیاتھا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2572 روپے کی کمی کے ساتھ 418777 روپے ہوگئی تھی۔