عید پر پولیو کی روک تھام کے لئے خصوصی پلان تیار

Apr 08, 2024 | 18:21:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) عید پر پولیو کی روک تھام کے لئے خصوصی پلان تیار کر لیا گیا، خصوصی پوائنٹس پر پولیو ٹیمیں تعینات کر دی گئیں۔

عید کے موقع پر پولیو کی روک تھام کے لئے پنجاب بھر میں 92 سائٹس پر قطرے پلائے جائیں گے، خصوصی پوائنٹس پر 500 سے زائد پولیو ورکر ڈیوٹی انجام دیں گے، خصوصی پوائنٹس کی منظوری پنجاب انسداد پولیو پروگرام سربراہ خضر افضال نے دی، پولیو ویکسینیشن سائٹس سے پولیو کے پھیلاو کو روکنے مدد ملے گی، پنجاب میں 8 ماحولیاتی نمونے مثبت آچکے ہیں، پولیو وائرس سے بچوں کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، تمام نمونوں میں پایا جانے والا وائرس بیرونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کو گزشتہ برس کے 9 ماہ میں ریکارڈ آمدنی ہوئی، آڈٹ رپورٹ جاری

پنجاب کے بڑے شہروں جیسے کہ لاہور، ملتان، راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، اس کے علاوہ اوکاڑہ اور فیصل آباد کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے، خصوصی پوائنٹس پر پولیو ٹیمیں 20 اپریل تک تعینات رہیں گی۔

اس موقع پر  پنجاب انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ خضر افضال پولیو پوائنٹس کا فیصلہ وائرس کے تناظر میں کیا گیا ہے، پولیو ٹیمیں عید کی چھٹیوں پر بھی کام کریں گی، ہر بچے کو قطے پلائے جائیں گے، مہمان بچوں کو خصوصی طور پر قطرے پلائے جائیں گے، عید پر لوگ بڑے پیمانے پر سفر کریں گے، سفر کے دوران پولیو پھیلنے کا خدشہ ہے، عید پر اہم بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنز پر پولیو کاونٹرز قائم کئے گئے ہیں، ہسپتالوں، پارکوں میں بھی قطرے پلائے جائیں گے۔