سال 2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہوگا

Apr 08, 2024 | 11:08:AM
سال 2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سال 2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہوگا اور یہ اگلے 20 سال تک دوبارہ دکھائی نہیں دے گا، اس کا دورانیہ 4 منٹ 27 سیکنڈ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق یہ سورج گرہن سب سے پہلے میکسیکو میں مقامی وقت کے مطابق دن میں 11بج کر 17 منٹ  کے بعد ہوگا، اس وقت چاند سورج کے سامنے آجائے گا اور زمین کے کچھ حصے میں اندھیرا چھا جائے گا۔

سورج گرہن امریکا اور کینیڈا میں بھی نظر آئے گا تاہم یہ کہیں مکمل تو کہیں جزوی ہوگا،مکمل سورج گرہن چونکہ 8 اور 9 اپریل کے درمیان ہوگا اس لیے پاکستان میں رات ہونے کے سبب اس کا مشاہدہ نہیں کیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عید پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 42 منٹ پر  شروع ہوگا، 11 بجکر 17 منٹ پر سورج گرہن عروج پر ہوگا، جبکہ سورج گرہن کا اختتام رات 1 بجکر 52 منٹ پر ہوگا۔

 سورج گرہن کا یہ نظارہ اگلے بیس سال تک دوبارہ دیکھا نہیں جاسکے گا،جبکہ اس کا دورانیہ 4 منٹ 27 سیکنڈ ہونے کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔