شوہر کو زہر دے کر قتل کرنے کی ناکام کوشش، خاتون ڈاکٹر گرفتار

Apr 08, 2023 | 20:50:PM
شوہر کو زہر دے کر قتل کرنے کی ناکام کوشش، خاتون ڈاکٹر گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون ڈاکٹر اپنے شوہر کو زہر دے کر قتل کرنے کی ناکام کوشش کے الزام میں گرفتار ہو گئی۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق 45 سالہ ایملی یو نامی اس ڈاکٹر کا تعلق ریاست کیلیفورنیا سے ہے جس نے اپنے شوہر کی چائے میں زہر ملا کر اسے قتل کرنے کی کوشش کی، تاہم چائے سے زہریلے مادے کی بدبو آنے کی وجہ سے شوہر کو شک ہو گیا اوراس نے کچن میں کیمرا نصب کر دیا۔

کیمرے کی فوٹیج میں اس نے دیکھا کہ اس کی بیوی اس کی چائے میں ایک بوتل سے کچھ ملارہی تھی۔ جب اس نے الماری میں خفیہ جگہ پر رکھی گئی وہ بوتل نکال کر دیکھی تو وہ ایسا زہریلا مادہ تھا جو آہستہ آہستہ انسان کو موت کے منہ میں دھکیل دیتا ہے۔

یہ بوتل پا کر آدمی نے پولیس کو رپورٹ کر دی جس نے ایملی کو گرفتار کر لیا۔ رپور ٹ کے مطابق ایملی کے خلاف عدالت میں مقدمہ زیرسماعت ہے اور اسے ممکنہ طور پر 8سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔