داماد سے خراب کار کردگی پر بات نہیں کرتا، سنیل شیٹی

Apr 08, 2023 | 14:08:PM
بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کی خراب کارکردگی پر سُسر سنیل شیٹی کا کہنا ہے کہ میں اسے کرکٹ کھیلنا نہیں سکھا سکتا وہ ملک کے لیے کرکٹ کھیلتا ہے نہ کہ گلی کی کرکٹ کھیل رہا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کی خراب کارکردگی پر سُسر سنیل شیٹی کا کہنا ہے کہ میں اسے کرکٹ کھیلنا نہیں سکھا سکتا وہ ملک کے لیے کرکٹ کھیلتا ہے نہ کہ گلی کی کرکٹ کھیل رہا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی سے پوچھا گیا تھا کہ کیا راہول نے آپ سے اپنی خراب کارکردگی پر بات کی ہے؟

سنیل شیٹی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے داماد راہول سے کرکٹ میں ناکامی یا خراب کارکردگی پر بات نہیں کرتے کیونکہ وہ راہول کو کرکٹ تو سکھانے سے رہے۔ 

مزید پڑھیں:  جانوروں کے ساتھ محبت کی اعلیٰ مثال قائم 

سنیل کا کہنا تھا کہ میرے بچے جنگجو ہیں، وہ اس سے خود نمٹ سکتے ہیں، ہم تو محبت کا اظہار کرتے ہیں، ہم دنیا کی ہر بات کرتے ہیں تاکہ ذہن کو کسی سوچ کے غلبے سے نکالا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ راہول ملک کیلئے کھیل رہا ہے، گلی کرکٹ نہیں کھیل رہا یا کسی کے تبصرے کیلئے نہیں کھیل رہا کہ ایسے کھیلو، ویسے کھیلو۔

سنیل شیٹی کا کہنا تھا کہ مجھے ایک نوجوان نظر آتا ہے جو ایک مشکل وقت سے گزر رہا ہے لیکن اسے احساس ہے کہ اسے مزید محنت کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ کے ایل راہول اور سنیل شیٹی کی صاحبزادی و اداکارہ اتھیا شیٹی 23 جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔