گھر میں کوئی نوکر نہیں کام کرنے کیلئے، آغا علی کا انکشاف

Apr 08, 2023 | 10:26:AM
پاکستانی معروف فنکار جوڑی، گلوکار و اداکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دونوں اپنے گھر کے سوفیصد کام خود کرتے ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف فنکار جوڑی، گلوکار و اداکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دونوں اپنے گھر کے سوفیصد کام خود کرتے ہیں۔

آغا علی اور حنا الطاف نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، اس دوران آغا علی اور حنا الطاف کی دلچسپ گفتگو کی چند مختصر ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

شو کے دوران بات کرتے ہوئے آغا علی اور حنا الطاف نے اپنے گھریلو کام کاج سے متعلق انکشاف کیا کہ اُن کے گھر میں کوئی نوکر نہیں ہے، وہ دونوں اپنے گھر کے 100 فیصد کام خود کرتے ہیں۔

مزید  پڑھیں: پشپا ٹو کے پہلے ٹیزر کی سوشل میڈیا پر دھوم 

آغا علی کا بتانا  تھا کہ سحری، افطاری اور کچن کا 90 فیصد کام وہ کرتے ہیں جبکہ باقی صفائی ستھرائی حنا کرتی ہیں۔

آغا اور حنا کا بتانا تھا کہ وہ ہفتہ بھر انتہائی مصروف رہتے ہیں، اتوار کو دونوں مل کر کپڑے دھو لیتے ہیں اور دیگر کام کاج کر لیتے ہیں، اُن کے لیے گھر میں کام کرنے کے لیے آنے والوں کو اپنا وقت دینا یا ایک وقت میں اُن کے ساتھ گھر میں  موجود ہونا بہت مشکل کام ہے۔