ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ، نواز شریف بھی کھل کر بول پڑے

Apr 08, 2022 | 01:20:AM
سابق وزیراعظم نوازشریف، پاکستانی قوم، ایسے شخص سے نجات ملی
کیپشن: نواز شریف میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آج پاکستانی قوم کو ایک ایسے شخص سے نجات ملی جس نے معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ اس فیصلے پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دیں گے، پاکستانی قوم کو آج ایک ایسے شخص سے نجات ملی ہے جس نے پاکستان کو معاشی طور پر تباہ وبرباد کیا اور پاکستان کے عام آدمی کو بھوکا مار دیا، اس نے پاکستان کو کنگال کرکے رکھ دیا اور ملک کو ایسے حالات میں پہنچادیا ہے جس کا تصور نہیں کیا جاسکتا، آج ڈالر 190 روپے کا ہوگیا ہے، پاکستان کی معیشت کا جو حال ہوگیا ہے، لوگ مہنگائی کے ہاتھوں اتنے تنگ ہیں جس کو بیان نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر پاکستان کے عوام کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے، آج کا دن بہت مبارک ہے۔ وہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو داد دیں گے کہ ان کی کاوشیں آج رنگ لائی ہیں، اللہ نے ان سب کو سرخرو کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتی فیصلے کے بعد عمران خان کیلئے ایک اور بڑا دھچکا