صدر ن لیگ نواز شریف کی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز آمد، طبی معائنہ کرایا

Sep 07, 2025 | 18:52:PM
صدر ن لیگ نواز شریف کی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز آمد، طبی معائنہ کرایا
کیپشن: صدر ن لیگ میاں نوازشریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر میاں نواز شریف کی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز(جنرل ہسپتال) آمد ہوئی جہاںانہوں نے اپنا طبی معائنہ کرایا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا طبی معائنہ نیورو وارڈ میں کیاگیا،ایگزیکٹوڈائریکٹرپ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسزپروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر نے نواز شریف کا طبی معائنہ کیا،صدر ن لیگ  نے وہاں سے ایم آر آئی بھی کرائی۔

 پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر کی نگرانی میں ہی نواز شریف کی ایم آر آئی کرائی گئی،صدر ن لیگ  نے سروائیکل اور برین کی ایم آرائی کرائی۔ 

ذرائع کاکہنا ہے کہ نواز شریف کو پٹھوں میں درد کا سامنا ہے،نواز شریف کو اینجیو ڈیپارٹمنٹ میں ڈی سی آر کیلئے بھی لیجایاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:زلزلے کے جھٹکے