7 ستمبر کو شاہینوں نے دشمن کا غرورپاش پاش کر کے نئی تاریخ رقم کی: محسن نقوی 

 ایم ایم عالم نے چند لمحوں میں دشمن کے 5 طیاروں کو زمیں بوس کر کے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا

Sep 07, 2025 | 10:47:AM
 7 ستمبر کو شاہینوں نے دشمن کا غرورپاش پاش کر کے نئی تاریخ رقم کی: محسن نقوی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ 7 ستمبر کو شاہینوں نے دشمن کے غرور کو فضاؤں میں پاش پاش کر کے نئی تاریخ رقم کی۔
یوم فضائیہ پراپنے پیغام میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاکہ 1965 کے شاہینوں کو سلام جنہوں نے فضائی سرحدوں کا کامیابی سے دفاع کیا،پاک فضائیہ نے دشمن کی عددی برتری کو جذبے، مہارت اور یقین کامل سے شکست دی ۔
 محسن نقوی نے کہاکہ ایم ایم عالم نے چند لمحوں میں دشمن کے 5 طیاروں کو زمیں بوس کر کے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا،ستمبر 65ء کے 60 برس بعد مئی 2025 میں بھی پاکستان نے دشمن کا غرور خاک میں ملایا،معرکہ حق میں دشمن کے 6 جنگی طیاروں کو مار گرا کر شاہینوں نے تاریخی کارنامہ انجام دیا .

یہ بھی پڑھیں:ایم ایم عالم کاپانچ جہازگرانے کاریکارڈمحض مُعجزہ نہیں تھا
 محسن نقوی نے کہاکہ پاک فضائیہ کے پائلٹس، انجینئرز اور ٹیکنیشنز قوم کا سرمایہ افتخار ہیں ،پاکستان کے شاہین قوم کی امیدوں، وقار اور دفاع کی پوری ذمہ داری نبھاتے ہیں،ان سپوتوں کی قربانیوں، غیرمتزلزل حوصلے اور بلند عزم پر ہر پاکستانی کو فخر ہے،ان شاہینوں کی بہادری اور قربانی کی بدولت پاکستان کی فضائیں محفوظ ہیں۔
 محسن نقوی نے کہاکہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی بے مثال خدمات و لازوال قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔