مون سون کا دسواں سپیل رنگ دکھانے لگا،موسلا دھار بارش،اربن فلڈنگ کا خطرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ملک میں مون سون کا دسواں سپیل رنگ دکھانے لگا اسلام آباد،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز بارشوں کے بعد اربن فلڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق مون سون کا دسواں سپیل اپنے رنگ دکھانے لگا ، پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا۔
سندھ میں حیدرآباد،میرپورخاص،سانگھڑ اور ٹھٹھہ میں بادل برس پڑے ۔کراچی میں آج شام سے جمعرات تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بینظیر انکم سپورٹ کے نئے پروگرام، میں شمولیت کا طریقہ کار سامنے آگیا
تیز بارشوں کے بعد اربن فلڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا،پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی،لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔
اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں تیز بارش سےشہر اقتدار کا موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے 9 ستمبر تک بارشوں کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور، سیالکوٹ،نارووال،قصور، اوکاڑہ اور بہاولنگر میں مزید بارش کا امکان ہے،بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے دن بھر جاری رہے گا۔
رحیم یار خان،پاکپتن،ساہیوال،کوٹ ادو،خانیوال،ڈی جی خان،ملتان،سرگودھا،فیصل آباد میں بھی بارش متوقع ہے۔
دوسری جانب کوہستان،دیر،سوات،چترال اور کرم،پشاور،خیبر،باجوڑ،مہمند،کوہاٹ اور وزیرستان میں بھی بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا دسواں سپیل نو ستمبر تک جاری رہے گا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق 7 تا 10 ستمبر کے دوران جنوب مشرقی سندھ کے بعض مقامات پر انتہائی شدید بارشوں کا امکان ہے جسکے باعث نچلے ساحلی اضلاع میں شہری سیلاب کا خدشہ ہے
بارشوں کی وجہ سے کیرتھر رینجز، بلوچستان میں لسبیلہ اور خضدار کے ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے۔