ملائیکہ اروڑہ  کا بہن امریتا اروڑہ کیساتھ مستی بھرا ویڈیو  وائرل

Sep 07, 2021 | 20:37:PM
ملائیکہ اروڑہ  کا بہن امریتا اروڑہ کیساتھ مستی بھرا ویڈیو  وائرل
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ  اور انکی بہن امریتا اروڑہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری میں بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ  اپنی بہن امریتا اروڑہ کے ساتھ بہت مزیدار ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتی ہیں۔ حال ہی میں ملائیکہ اروڑہ نے اپنی بہن امریتا سنگھ کے ساتھ ایک مستی بھرا ویڈیو شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں دونوں بہنیں مست انداز میں ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دے رہی۔ ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق   ملائیکہ اروڑہ  اور امریتا اروڑہ دونوں کو اکثر اپنے گرلز گینگ کے ساتھ ہینگ آوٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اتنا ہی نہیں دونوں کے بچے بھی خالہ (موسی) کے ساتھ کافی کلوز ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کی کی کھل کر حمایت کرتے ہیں۔  ملائیکہ اروڑہ نے اپنی بہن امریتا سنگھ کے ساتھ ایک مستی بھرا ویڈیو شیئر کیا ہے۔

ملائیکہ اروڑہ  نے اس ویڈیو کو اپنے انسٹا گرام پر شیئر کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں بہن امریتا اروڑہ کو بھی ٹیگ کیا ہے۔ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ملائیکہ اروڑہ، امریتا کے ساتھ کتنا انجوائے کر رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں ملائیکہ اروڑہ امریتا کے ساتھ ’ٹچ اٹ‘ سانگ پر جھومتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اسے شیئر کرتے ہوئے ملائیکہ اروڑہ نے ’ہپس ڈونٹ لائے‘ والی بات بھی لکھی ہے۔

یاد رہے کہ ملائیکہ اروڑہ اور اداکار ارباز خان کی طلاق 2017 میں ہوچکی ہے اور دونوں نے اپنی 19 سال شادی کو ختم کردیا۔ اس کے بعد سے ان کا بیٹا ارہان خان اپنی ماں ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ رہ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹیچرز ڈے پر  کوچ کی طالبات کی موجودگی میں غیر مہذب ڈانس کی ویڈیو وائرل