معاشی سطح پر ملک کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،شہباز شریف

Sep 07, 2021 | 13:32:PM
معاشی سطح پر ملک کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز یوم دفاع کے موقع  قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے  یادگار شہدا مناواں پر حاضری دی جس دوران انھوں نے وہاں  پھول رکھے اور فاتحہ بھی پڑھی۔

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہہ ملک میں مہنگائی نے تباہی مچا دی ہے، پاکستان کی معیشت کمزور ہے، آج معاشی سطح پر بھی ملک کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ دنیا میں اب فوجی جنگیں نہیں معاشی جنگیں لڑی جا رہی ہیں۔بعد ازاں اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میثاق معیشت کی بات کی تھی تو مذاق اڑایا گیا۔

واضح رہے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی نے تباہی مچا دی ہے، پاکستان کی معیشت کمزور ہے، آج معاشی سطح پر بھی ملک کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    محنت رنگ لائی۔۔۔۔ساحل پر پھنسے جہاز کو بلآخر گہرے پانیوں میں کھنیچ لیا گیا