ایکیومن کے وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی اور اقتصادی اصلاحات پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)ایکیومن کے اعلیٰ سطحی وفد کی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات،ملاقات میں سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی اور اقتصادی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جیکولین نووگراٹز کی قیادت میں ایکیومن بورڈ کا وفد اسلام آباد پہنچا،وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان کی معاشی استحکام کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نےکہاکہ حکومت نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 11 فیصد تک لانے کا ہدف مقرر ہے ،ٹیکس اصلاحات میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل نظام کا استعمال بڑھایا جا رہا ہے،نجی شعبہ معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا ،پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جا رہا ہے ،چین کے ساتھ 24 نئے مشترکہ منصوبے طے پا چکے ہیں،پی آئی اے کی نجکاری آخری مراحل میں داخل ہے ،مزید سرکاری اداروں کی نجکاری زیر غور ہے، ،حکومت تمام سرکاری ادائیگیاں ڈیجیٹل کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے ،پاکستان جلد اپنا پہلا "پانڈا بانڈ" جاری کرے گا ،ملک کو موسمیاتی تبدیلی اور آبادی کے دباؤ جیسے چیلنجز درپیش ہیں ۔
جیکولین نووگراٹز کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نوجوان طبقہ اور کاروباری صلاحیت قابلِ تحسین ہے ،ایکیومن کی پاکستان میں 2002 سے جاری سرمایہ کاری کو عالمی پذیرائی حاصل ہے ،ایکیومن پاکستان کے لیے 90 ملین ڈالر کا "ایگریکلچر ریزیلینس فنڈ" متعارف کرا رہا ہے، ،فنڈ کا مقصد موسمیاتی موافقت اور پائیدار زراعت کو فروغ دینا ہے۔وزیر خزانہ نے ایکیومن کے اعتماد اور شراکت داری کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر۔۔38 شہری باؤلے کتوں کا شکار ،وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی