افسوسناک خبر۔۔38 شہری باؤلے کتوں کا شکار ،وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی

Oct 07, 2025 | 19:38:PM
افسوسناک خبر۔۔38 شہری باؤلے کتوں کا شکار ،وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا شہزاد)گجرات کے علاقےجلالپورجٹاں میں 38 شہری باؤلے کتوں کا شکار ہوگئے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رپورٹ طلب کرلی۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ جلالپورجٹاں کے چاندی چوک کے قریب پیش آیا، جہاں شہری باؤلے کتے کا شکار ہوئے،ڈاکٹر  نے تصدیق کی ہے کہ38 کے قریب شہریوں کو کتے نے کاٹا ہے،

باؤے کتے کا شکار ہونیوالوں شہریوں کی عمریں 16 سال سے 50 سال کے درمیان ہیں،زخمی ہونے والوں میں 2 شہریوں کی حالت غیر ہونے پر ڈی ایچ کیو میجر عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، معمولی زخمیوں کو اینٹی ریبیرز ویکسینیشن کی جارہی ہے،ویکسینیشن ہونے والے افراد کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے گی، ابتدائی مراحل میں زخمیوں کو سول ہسپتال جلالپورجٹاں میں ویکسینیشن کا عمل جارہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ باؤلے کتے کی تلاش کیلئے بلدیہ جلالپورجٹاں کی 3 ٹیمیں مختلف علاقوں گشت کررہی ہیں۔متاثرہ شہری نے بتایا ہے کہ قریبی گاؤں سے باؤلے کتے نے جلالپورجٹاں کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو اپنا شکار بنایا۔

دوسری جانب اس افسوسناک خبر پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جلال پور جٹاں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی سی گجرات سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طالب علموں میں اب کون فیل تصور ہو گا ؟۔۔ نیا فارمولا تیار