رواں سال کا پہلا سپر مون پاکستان میں دکھائی دینا شروع ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) رواں سال کے پہلے سپر مون کا نظارہ پاکستان میں دکھائی دینا شروع ہو گیا۔
ترجمان سپارکو کے مطابق سپر مون سورج غروب ہونے کے فوراً بعد مشرق میں طلوع ہوا ہے،یہ سپر مون مکمل چاند سے 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن ہے۔

سپارکو کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سال کا سب سے روشن سپر مون 5 نومبر 2025ء کو متوقع ہے جبکہ رواں سال کا تیسرا سپر مون 5 دسمبر کو نظر آئے گا۔
ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ آج کا سپر مون سیارہ زحل کے قریب دکھائی دے رہا ہے، سیارہ زحل آج چاند کے بائیں جانب دیکھا جاسکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان’’ شکتی‘‘ کے باعث کوئٹہ میں مٹی کا طوفان ، نظامِ زندگی متاثر