پاکستان میں آج رات سپر مون کا خوبصورت نظارہ کیا جا سکے گا

Oct 07, 2025 | 17:22:PM
پاکستان میں آج رات سپر مون کا خوبصورت نظارہ کیا جا سکے گا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان میں آج رات سپر مون کا خوبصورت نظارہ کیا جا سکے گا۔

پاکستان  سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق سال 2025 کے دوران تین سپر مون دکھائی دیں گے جن میں سے یہ پہلا ہوگا، اس کے بعد مزید دو سپر مون پانچ نومبر اور پانچ دسمبر کو نظر آئیں گے۔

سپر مون عام چاند کے مقابلے میں تقریباً چودہ فیصد بڑا اور تیس فیصد زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔ یہ پاکستانی وقت کے مطابق آج شب آٹھ بج کر سینتالیس منٹ پر ظاہر ہوگا۔

 یہ زمین سے دو لاکھ چوبیس ہزار پانچ سو ننانوے میل کے فاصلے پر ہوگا جس کی وجہ سے وہ اوسط درجے کے مکمل چاند سے چھ اعشاریہ چھ فیصد بڑا اور تیرہ فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں :  پلاسٹک کی بوتل سے پانی پینا کتنا خطرناک؟