سندھ میں سرکاری ملازمین کی پنشن اور بقایا جات میں تبدیلیوں کا نوٹیفکیشن معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاجز جمالی)سندھ میں سرکاری ملازمین کی پنشن اور بقایا جات سے متعلق کٹوتی اور ادائیگیوں میں تبدیلیوں کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا۔
سندھ کابینہ نے بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر صوبے کے سرکاری ملازمین کی پنشن، بقایا جات سے متعلق کٹوتی اور ادائیگیوں میں تبدیلیوں کے نوٹیفکیشن معطل کرنے کی منظوری دے دی۔
چیف سیکرٹری کی سربراہی میں قائم کمیٹی بینوولنٹ فنڈ سے متعلق ملازمین کی شراکت، ادائیگی کے فارمولے، فوائد کے ڈھانچے اور قانونی ترامیم سے متعلق تفصیلی سفارشات تیار کرے گی۔
سندھ امپلائز الائنس نے مطالبہ کیا تھا کہ سرکاری ملازمین کے لیے بینوولنٹ فنڈ کی ادائیگی بلوچستان حکومت کے طرز پر ریٹائرمنٹ کے وقت کی جائے اور بینوولنٹ فنڈ کے فوائد کو صرف وفات یا معذوری کی صورت تک محدود نہ رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:سمندری طوفان’’ شکتی‘‘ کے باعث کوئٹہ میں مٹی کا طوفان ، نظامِ زندگی متاثر