شکار پور:ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،4مسافر زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عبدالجبار ابڑو)ریلوے ٹریک پر زوردار دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس ٹرین کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
پولیس کےمطابق شکارپور میں نواحی گاؤں سلطان کوٹ کے قریب ریلوے پٹڑی پر زور دار دھماکہ ہوا ۔
دھماکہ کے نتیجے میں راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
واقعہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔
دھماکہ اُس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک سے گزر رہی تھی۔
دھماکے کی شدت کے باعث ٹرین کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،واقعہ کے بعد مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی ۔
یہ بھی پڑھیں:13ہزار میں نئی موٹرسائیکل ہونڈا نے بڑی آفر لگا دی
دھماکے کے باعث 4 مسافر معمولی زخمی ہوئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
شکارپور، دھماکے کے فوراً بعد پولیس، کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔