تمام مسلم ممالک فلسطینیوں کی تحریک آزادی میں ساتھ دیں، سراج الحق

Oct 07, 2023 | 22:10:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قابض ناجائز ریاست اسرائیل کے خلاف مجاہدین کی بھرپور کارروائی کی حمایت کرتے ہوئے فلسطینیوں کو مبارکباد دی ہے۔ 
ویڈیو پیغام میں امیر جماعت نے فلسطینی عوام کو ارض وطن کی آزادی اور مسجد اقصیٰ کی حفاظت کیلئے طویل عرصے سے قربانیاں دینے پر پوری امت کی جانب سے سلام پیش کیا۔ 
سراج الحق نے تمام اسلامی ممالک سے اپیل کی کہ وہ فلسطینیوں کی تحریک آزادی میں ان کا ساتھ دیں، انہوں نے کہا اسرائیل ایک ناپاک اور ناجائز ریاست جو سرزمین مقدس پر نہ صرف قابض ہے بلکہ اس عرصہ میں اس نے فلسطین کی مظلوم عوام ، بچوں ، خواتین ہر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے ہیں ، صیہونی ریاست نے فلسطینیوں کے جسمانی قتل عام کے ساتھ ان کا معاشی قتل عام بھی کیا۔ فلسطینی عوام آزادی کیلئے اپنی جدوجہد میں حق بجانب ہے، امت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے اچھی خبر؛ گھی کے بعد دال، چینی، چاول کی قیمتوں میں بڑی کمی