غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن، حکومت نے مکان مالکان کو خبردار کر دیا

Oct 07, 2023 | 12:22:PM
غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن، حکومت نے مکان مالکان کو خبردار کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  حکومت نے مکان مالکان کو خبردار کر دیا ہے کہ فوری طور پر اپنے مکانوں اور فلٹس سے غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو نکال دیں وگرنہ ان کےخلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

فیڈرل امپلائی کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (پی۔ ای۔ سی۔ ایچ۔ ایس) کی جانب سے مکان اور پلازہ مالکین کے لئے اہم پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں ان کو خبردار کیا گیا ہے کہ غیر قانونی مقیم افراد سے فوری طور پر مکان اور پلازے خالی کروا لئے جائیں وگرنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کو بڑا دھچکا، دیرینہ ساتھی قتل

پی ای سی ایچ ایس کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام میں لکھا گیا ہے کہ مکان مالکان اور پلازہ مالکان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آپ کے گھر اور فلیٹ میں جتنے بھی غیر قانونی مقیم افغانی شہری یا فیملیز رہائش پزیر ہیں ان سے فوری طور پر اپنے گھر اور فلیٹ خالی کرائے جائیں۔

پی ای سی ایچ ایس کے پیغام میں مزید کہا گیا کہ یہ حکم گورنمنٹ آف پاکستان سے جاری ہوا ہے، بہت جلد گورنمنٹ آف پاکستان غیر قانونی مقیم افغان فیملی کے خلاف آپریشن جاری کر رہی ہے۔

پیغام میں انتباہ دیا گیا کہ آپریشن کے دوران جس پلازے اور مکان غیرقانونی مقیم افغان فیملی پائی گئی اس مالک کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی گی جس کا ذمہ دار مالک خود ہو گا۔