نواز شریف کو ضمانت ملنے کے امکانات روشن ہیں، رانا ثنا اللہ

Oct 07, 2023 | 08:34:AM
 مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ضمانت ملنے کے امکانات روشن اور واضح ہیں۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ضمانت ملنے کے امکانات روشن اور واضح ہیں۔ 

نیجی پروفرام سے گفگو کے دوران رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے کیسز میں حفاظتی ضمانت لینے کا ارادہ ہے، ان کی حفاظتی ضمانت سے متعلق قانونی ٹیم نے تیاری کرلی ہے، نواز شریف خود پر لگے الزامات کا سامنا کریں گے۔

 16 ماہ کی مشکلات اور جو کچھ کیا وہ عوام کے سامنے رکھیں گے، ماضی میں بھی نواز شریف نے ملک کو بحران سے نکالا، نواز شریف نے ہمیشہ آخری حد تک کوشش کی کہ ملک کے حالات نہ بگڑیں، انہوں نے ہمیشہ ملک کی بہتری کیلئے کوشش کی ہے۔ 

مزید پڑھیں:  وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا رات گئے جنرل ہسپتال کا دورہ 

اُن کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی بڑی تعداد جلسے کی صورت میں نواز شریف کا استقبال کرے گی، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر کے کیس کی سماعت ہو چکی، جس میں ضمانت مل چکی ہے۔