غیر ملکی فنڈنگ کیس ،ایف آئی اے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت

Oct 07, 2022 | 21:56:PM
غیر ملکی فنڈنگ کیس, ایف آئی اے, تحقیقات, بڑی پیشرفت,
کیپشن: الیکشن کمیشن، ووٹن کرکٹ کلب، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)غیر ملکی فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت ہوئی،الیکشن کمیشن کی رپورٹ سے زیادہ فنڈنگ پی ٹی آئی کو موصول ہوئی ،یہ رقم الیکشن کمیشن میں ظاہر نہیں کی گئی اور خفیہ رکھی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی فارن فنڈنگ رپورٹ میں ووٹن کرکٹ کلب کے 2.1 ملین ڈالرز کے علاوہ ، ووٹن کرکٹ کلب سے پی ٹی آئی کو الیکشن مہم کیلئے فنڈز موصول ہوئے ،ووٹن کرکٹ کلب کے اکاؤنٹ سے 1.2 ملین ڈالرز کے مزید فنڈز انصاف ٹرسٹ اور طارق شفیع کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے۔
ووٹن کرکٹ کلب سے انصاف ٹرسٹ کے لاہور ڈالر اکاؤنٹ میں 6 لاکھ 25 ہزار ڈالرز موصول ہوئے،انصاف ٹرسٹ کا یہ ڈالر اکاؤنٹ صرف ایک ٹرانزیکشن کیلئے کھولا گیا، اس سے مزید کوئی ٹرانزیکشن نہیں کی گئی ،اس رقم کو انصاف ٹرسٹ کے لوکل کرنسی اکاؤنٹ میں منتقل کیا گیا۔
انصاف ٹرسٹ کے لوکل بینک اکاؤنٹ سے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے 8 مئی 2013 کومنتقل کئے گئے،انصاف ٹرسٹ کے لوکل کرنسی اکاؤنٹ سے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے میڈیا کے گروپ ایم کو چیک کے ذریعے ادا کئے گئے۔
گروپ ایم نے ایف آئی اے کو جواب میں تسلیم کیا کہ اسے 2013 الیکشن مہم کیلئے پی ٹی آئی کی جانب سے 41 کروڑ 20 لاکھ روپے موصول ہوئے ۔انصاف ٹرسٹ کے اکاؤنٹ ہولڈرز میں طارق شفیع، عاشق حسین قریشی، حامد زمان، منظور احمد چودھری اور مبشر احمد شامل ہیں ۔
2013 کے عام انتخابات سے چند روز قبل 7 مئی کو 5 لاکھ 75 ہزار ڈالرز ( 5 کروڑ 62 لاکھ روپے ) ووٹن کرکٹ کلب سے انصاف ٹرسٹ کے چئیرمین طارق شفیع کے اکاؤنٹ میں آئے ۔طارق شفیع کے اکاؤنٹ سے ایک چیک پی ٹی آئی اکاؤنٹ میں گیا ۔ایف ائی اے کی تحقیقات میں ووٹن کرکٹ کلب فنڈ کی سامنے آنے والی 1.2 ملین ڈالرز کی رقم الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے علاوہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان مخالف ریمارکس پر وزیراعظم کیخلاف مذمتی قرارداد منظور