پاکستان- ملائشیا کےدرمیان تجارت کاحجم 1.4ارب ڈالرز ہے,اضافےکیلئےکوشاں ہیں؛ملائشیائی ہائی کمشنر

ملائشیا  پاکستان سے سالانہ 6 لاکھ میٹرک ٹن سے زاید چاول درآمد کرتا ہے, داتو محمد اظہر مذلان

Nov 07, 2025 | 22:41:PM
پاکستان- ملائشیا کےدرمیان تجارت کاحجم 1.4ارب ڈالرز ہے,اضافےکیلئےکوشاں ہیں؛ملائشیائی ہائی کمشنر
کیپشن: ملائشیا کے ہائی کمشنر داتو محمد اظہر مذلان پاکستان اور ملائشیا کے درمیان بڑھتے تعلقات کے حوالے سے ہائی ٹی پر بریفنگ دیتے ہوئے
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) پاکستان میں ملائشیا کے ہائی کمشنر داتو محمد اظہر مذلان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائشیا کےدرمیان باہمی تعلقات میں استحکام آیا ہے, باہمی تجارت کا حجم 1.4 ارب ڈالرز ہے جس میں اضافے کے لیے کوشاں ہیں۔

ملائشیا ہائی کمشن میں پاکستان اور ملائشیا کے درمیان بڑھتے تعلقات کے حوالے سے ہائی ٹی پر بریفنگ کا انتظام کیا گیا،بریفنگ دیتے ہوئے ملائشیا کے ہائی کمشنر داتو محمد اظہر مذلان نے کہا کہ پاکستان اور ملائشیا کےدرمیان باہمی تعلقات میں استحکام آیا ہے، دونوں ممالک پام آئل, تعلیم, چاول, ٹیلیکام اور ہیومن ڈیویلپمنٹ کے شعبوں میں مل کر کام کر رہے ہیں۔

داتو محمد اظہر مذلان کا کہنا تھا کہ ملائشیا میں پاکستانی کمیونٹی کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار کے قریب ہے جن میں 3800 سے زائد پاکستانی طلبہ ہیں،ملائشیا کے ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ملائشیا  پاکستان سے سالانہ 6 لاکھ میٹرک ٹن سے زاید چاول درآمد کرتا ہے،پاکستان کا باسمتی چاول ملائشیا میں انتہائی مقبول ہے, ملائشیائی کمپنیاں کراچی میں پام آئل کی پراسیسنگ, لاہور میں بجلی کے شعبہ اور ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب کر رہی ہیں۔ 

 قبل از بریفنگ بریفنگ سے قبل ملائشیا کی کارپوریٹ ترقی کے حوالے سے دستاویزی ویڈیوز کی نمائش بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: تھیٹر کا بدلتا منظرنامہ — خوف، احتیاط اور عدمِ مساوات کا نیا دور