پراونشل مینجمنٹ سروس کی 67 آسامیوں کے حتمی نتائج جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے پنجاب کے سب سے بڑے امتحان پی ایم ایس کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔
پراونشل مینجمنٹ سروس کی 67 آسامیوں کے حتمی نتائج چئیرمین پی پی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز کی منظوری کے بعد جاری کر دیئے گئے ہیں۔
سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد کی جانب سے پی ایم ایس کے حتمی نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، ڈیپٹی ڈائریکٹر میڈیا سید کاظم مقدس کاظمی کے مطابق پی ایم ایس کے 47 امیدوار کامیاب قرار پائے۔
کامیاب امیدواروں میں صفی اللہ طارق، سید احسن عبداللہ، فاطمہ اکبر، مقدس فاطمہ اور فاطمہ خالد، شاہ نواز، ہمنا اشرف، عمیر اسلم، رِدا احمد، مشکت مبشر اور یُسرا طارق بھی کامیاب امیدواروں میں شامل ہیں۔
اسی طرح محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول میں 8 امیدوار کامیاب قرار پائے۔علی احتشام ملک، جویریہ یونس، بدر الدین شہریار، حفصہ اقبال، احمد وقاص ظفر، ہُما انجم، ساجد رحیم اور احمد رضا کامیاب امیدواروں میں شامل ہیں۔
اقلیتوں کے کوٹے پر مختص 12 آسامیاں غیر مسلم امیدواروں کی عدم دستیابی کے باعث خالی رہ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں :کیلیفورنیا میں 5.6 شدت کا زلزلہ، ساحلی علاقوں میں خوف و ہراس