پنجاب حکومت کا پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے سیریز کیلئے سکیورٹی پلان مکمل

Nov 07, 2025 | 19:00:PM
پنجاب حکومت کا پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے سیریز کیلئے سکیورٹی پلان مکمل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)حکومت پنجاب کا پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کرکٹ سیریز کیلئے سکیورٹی پلان مکمل ہو گیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج، رینجرز اور ایوی ایشن اثاثے طلب کر لیے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور اور راولپنڈی میں میچز کی سیکیورٹی کیلئے آرمی اور رینجرز کے دستے طلب کیے، فول پروف سیکیورٹی میں پولیس کی معاونت کیلئے پاکستان آرمی اور رینجرز کے دستے طلب کیے گئے۔

لاہور میں آرمی اور رینجرز کی 1،1 کمپنی کی خدمات طلب کی گئی ہیں، راولپنڈی میں آرمی اور رینجرز کی 3، 3 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔

لاہور میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کی خدمات بھی طلب کی گئی ہیں، فوج اور رینجرز کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 اور پاکستان رینجرز آرڈیننس 1959 کے تحت ہوگی۔

سہ ملکی کرکٹ سیریز کے میچز 11 نومبر سے 27 نومبر تک لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول ہیں، سیکیورٹی کیلئے دستوں کی خدمات 8 نومبر سے 30 نومبر تک طلب کی گئی ہیں۔

لاہور اور راولپنڈی میں میچز، ٹیموں کے قیام اور سفر کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات ہوں گے، محکمہ داخلہ پنجاب نے آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ بھجوا دیا۔

تمام متعلقہ اداروں کو ٹیموں کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :اسٹیٹ بینک کی وجہ سے حکومت کو قرض کی بھاری قیمت چکانا پڑ رہی ہے :معاشی تھنک ٹینک