32 سالہ وی لاگر کی اچانک موت کے بعد آخری انسٹاگرام پوسٹ وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف بھارتی ٹریول انفلوئنسر اور فوٹوگرافر انونے سودکی اچانک موت کے بعد ان کی آخری انسٹاگرام پوسٹ وائرل ہوگئی۔
انونے سود کے انسٹاگرام پر 1.4 ملین اور یوٹیوب پر 3.8 لاکھ سبسکرائبرز تھے، 32 سالہ نوجوان کی آخری انسٹاگرام پوسٹ 2 دن پہلے شیئر کی گئی تھی جس میں انہیں لوگوں سے گِھرا ہوا دیکھا جاسکتا ہے جس کی وہ تعریف کررہے تھے۔
یہ ایک ایونٹ تھا جس کی تصاویر اور ویڈیو انہوں نے اس پوسٹ میں شیئر کی تھیں،یہ پوسٹ 2 دن قبل شیئر کی گئی تھی جس پر ان کے مداحوں نے گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوبر کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ،تاہم انونے سود کے اہلخا نہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئرکئے گئے ایک سرکاری بیان کے ذریعے ان کی موت کی تصدیق کی تھی۔