شہریوں کیلئے خوشخبری، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.59 فیصد کمی ریکارڈ

Nov 07, 2025 | 15:49:PM
شہریوں کیلئے خوشخبری، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.59 فیصد کمی ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)مہنگائی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری،حکومتی اقدامات کے باعث ہفتہ وار مہنگائی کو بریک لگ گئی۔

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.59 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ،ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح کم ہو کر 4.18 فیصد پر آگئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی ،مہنگائی میں کمی کے باوجود ایک ہفتےمیں18 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 12 اشیاء سستی اور 21 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں،ایک ہفتے میں ٹماٹر 37.93 فیصد سستے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق پیاز 4.88،لہسن 3.23 اور دال چنا 1.58فیصد سستے ہوئے،چینی،چکن،دال مسور اورایل پی جی کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:اے ٹی ایم کارڈ رکھنے والے صارفین کیلئے خوشی کی خبر

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انڈے 2.4، کیلے 2.32 اور بیف 0.93 فیصد مہنگا ہوا،آٹا،کوکنگ آئل، ڈیزل،پیٹرول اور چائے بھی مہنگی ہوئی۔