کیا آپ تیار ہیں؟ اسٹیٹ بینک نے سرمایہ کاروں کے خواب حقیقت میں بدل دیئے

Nov 07, 2025 | 15:36:PM
کیا آپ تیار ہیں؟ اسٹیٹ بینک نے سرمایہ کاروں کے خواب حقیقت میں بدل دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک پاکستان نے “InvestPak” نامی ایک نیا آن لائن پلیٹ فارم متعارف کروایا ہے جس کا مقصد حکومتی سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کا عمل آسان اور ڈیجیٹل بنانا ہے۔

ویب پورٹل افراد اور اداروں دونوں کو بغیر بینک جانے اپنے سرمایہ کاری کے کھاتے کھولنے، نیلامی میں بولی لگانے اور سیکیورٹیز کی خرید و فروخت کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

اس پلیٹ فارم پر پاکستانی روپے کے حامل تمام افراد، جوائنٹ اکاؤنٹ ہولڈرز اور کارپوریٹ ادارے اپنے IBAN کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، اگر کسی کے پاس پہلے سے سرمایہ کاری کا کھاتہ (IPS) نہیں ہے تو وہ بھی InvestPak کے ذریعے آسانی سے اپنا اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔

InvestPak کے ذریعے سرمایہ کار سرکاری نیلامیوں میں بولی لگا سکیں گے اور اپنے بینک سے براہِ راست سیکیورٹیز کی قیمتیں جان سکیں گے جس سے تمام لین دین شفاف اور درست طریقے سے ان کے پورٹ فولیو میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اے ٹی ایم کارڈ رکھنے والے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

ایس بی پی نے تمام بینکوں اور پرائمری ڈیلرز کو ہدایت دی ہےکہ وہ اپنے صارفین کی رجسٹریشن میں مکمل تعاون کریں اور مائیکروفنانس بینکوں کو بھی اس منصوبے میں شامل ہونے کی ترغیب دی گئی ہے تاکہ صارفین کو بہترین سہولت فراہم کی جا سکے۔

InvestPak پلیٹ فارم 6 نومبر 2025 سے باقاعدہ طور پر کام کرنا شروع کر د یا ہےجو پاکستان کے مالیاتی شعبے میں ڈیجیٹل انقلاب کا ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔