پنجاب بھرکےسکولوں میں تعینات 11ہزارایجوکیٹرزکیلئےبری خبر
کسی سرکاری سکول میں ریگولرہیڈتعینات نہیں کیاجاسکےگا، آسامیاں بلاک کردی گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض)پنجاب بھرکےسکولوں میں تعینات 11ہزارایجوکیٹرزکیلئےبری خبرسامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق ایجوکیٹرزکوکسی بھی سرکاری سکول میں ریگولرہیڈتعینات نہیں کیاجاسکےگا،ان کیلئے تمام سکولوں میں مستقل ہیڈزکی آسامیاں بلاک کردی گئی ہیں۔
میرٹ ٹیسٹ پاس کرنے والے ایجوکیٹرز کو بھی تاحال ہیڈ نہیں لگایا جاسکا،درجنوں ایجوکیٹرز نے میرٹ بیسڈ ہیڈز کا ٹیسٹ پاس کررکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سمارٹ سلیبس پر بھی کام شروع
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق ایجوکیٹرزکوسکولوں کےفنڈزکےاستعمال کیلئےڈی ڈی اوپاورزنہیں دی جاسکتیں،ایجوکیٹرزکومستقل ہیڈلگانےکیلئےقواعدوضوابط میں ترمیم کرنیکی ضرورت ہے،ایجوکیٹرزکومستقل ہیڈزتعینات کرنےکیلئےجلدکیبنٹ سےمنظوری لی جائیگی۔