آج موسم خشک اور سرد رہے گا ، میدانی علاقوں میں سموگ کا امکان

Nov 07, 2025 | 10:16:AM
آج موسم خشک اور سرد رہے گا ، میدانی علاقوں میں سموگ کا امکان
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ، مری ، گلیات ، خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع اور آزاد کشمیر میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم سرد رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں سموگ رہنے کا امکان ہے،اس کے علاوہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی موسم خشک اور سرد جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں تیزی،ہنڈریڈ انڈیکس میں 296پوائنٹس کا اضافہ
گزشتہ روز اسلام آباد ، لوئر دیر ، کالام ، مالم جبہ ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد اور مظفرآباد میں بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جس کے بعد سکردو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 01 اور اوربابوسر میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔