سٹاک مارکیٹ میں تیزی،ہنڈریڈ انڈیکس میں 296پوائنٹس کا اضافہ،ڈالرسستا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کاوش میمن،احسن عباسی )کراچی سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکے آغازپرتیزی ریکارڈکی گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس میں 296پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جبکہ انٹربنک میں روپے کے مقابلے میں ڈالربھی سستاہوگیا۔
کراچی سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکے آغازپرتیزی ریکارڈکی گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس 296پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 59ہزار393 کی سطح پرٹریڈ کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی
پاکستان سٹاک ایکسچنج میں کاروبار کے آغاز پرآج تیزی کا رجحان ریکارڈکیاجارہاہے جبکہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 159096 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری طرف انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 280.85 روپے سے کم ہوکر 280.80 روپے کا ہو گیا۔