قلات، مسافر کوچ اور جیپ میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

Nov 07, 2023 | 20:37:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین) تیز رفتار مسافر کوچ اور جیپ میں تصادم کے باعث 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ قومی شاہراہ پر منگچر کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر کوچ اور جیپ میں تصادم ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کل وادی تیراہ میں دہشتگروں کیخلاف جام شہادت نوش کرنیوالے شہداء آبائی علاقوں میں سپردِ خاک

لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے، زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

حادثے کا شکار ہونیوالی مسافر کوچ کوئٹہ سے قلات جارہی تھی۔