کل وادی تیراہ میں دہشتگروں کیخلاف جام شہادت نوش کرنیوالے شہداء آبائی علاقوں میں سپردِ خاک

Nov 07, 2023 | 20:15:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد مصنور) 6 نومبر 2023ء کو ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشتگردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگانے والے نائیک خوشدل خان، نائیک رفیق خان اور لانس نائیک عبدالقادر کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کردی گئی۔

شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: ڈیرہ اسماعیل خان، آئل اینڈ گیس کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید 3 زخمی

شہداء کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران، جوان، عزیز اوقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شہداء کی یہ قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے عزم اور حوصلے کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

دہشتگردوں کیخلاف جاری جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔