دہشت گردی مقدمہ :پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی

Nov 07, 2022 | 13:49:PM
دہشت گردی مقدمہ :پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی
کیپشن: عدالت
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ٹی آئی رہنماؤں کی دہشت گردی کے مقدمے میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے مقدمہ کی سماعت کی جس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت  میں عدالت نے  فیصل جاوید سےاستفسار  کرتے ہوئے طبیعت اور زخم کے بارے میں پوچھا۔ جس پر فیصل جاوید  نے جواب دیابخار ہے لیکن پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں، گولی چھو کر گزری جس کے باعث زخم ہوا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش  ہوئے۔  وکیل بابر اعوان نےدرخواست کی کہ علی نواز اعوان کی حاضری لگا دیں، سماعت بعد میں کر لیں،

عدالت نے حاضری لگانے کے بعد علی نواز اعوان کو جانے کی اجازت دے دی۔