عائشہ اکرم ساتھی ریمبو کیخلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام

Nov 07, 2021 | 17:59:PM
عائشہ اکرم، ریمبو، ایف آئی اے، بلیک میلنگ،
کیپشن: عائشہ اکرم، ریمبو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مینار پاکستان جنسی ہراسانی واقعے کی کردار ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اپنے ساتھی ریمبو کے خلاف ایف آئی اے کو بلیک میلنگ کے ٹھوس شواہد پیش نہ کرسکی۔
تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔ جس میں عائشہ اکرم نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے والی ویڈیوز کا ذمہ دار ریمبو کو قرار دیا ہے، اس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مجھے بلیک میل کیا۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم سرکل نے ٹک ٹاکر کے بیان کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم عائشہ اکرم کی جانب سے ایف آئی اے کو بلیک میلنگ کے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑے میچ سے پہلے بڑاسرپرائز آگیا، کرکٹ شائقین نے اپنا فیصلہ سنا دیا