ڈسکہ الیکشن کی رپورٹ۔۔ عمران خان استعفادے کر قا نون کا سامنا کریں۔۔شہبازشریف

Nov 07, 2021 | 16:31:PM
شہباز شریف،ڈسکہ الیکشن،استعفا،
کیپشن: شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسکہ الیکشن کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد عمران خان استعفیٰ دے کر قانون کا سامنا کریں۔

تفصیلات کےمطابق  شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی طرح وزیراعظم ہو کر قانون کا سامنا کرنے اور پیشیاں بھگتنے کے لیے بڑا دل گردہ چاہیے۔عمران نیازی کو قانون، جمہوریت اور سیاسی اخلاقیات کا ذرا بھی احترام ہے تو اس رپورٹ کے آنے کے بعد استعفا دیں اور قانون کا سامنا کریں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ووٹ چوری ثابت ہو چکی ۔عمران نیازی بتائیں اب کس چیز کا انتظار ہے؟ عمران نیازی صاحب طاقتور ہیں، لائیں خود کو قانون کے نیچے؟حکومت عوام کے سرمائے کی طرح لوگوں کے ووٹ اور اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار بھی لوٹنے اور چھیننے کی کوشش ہو رہی ہے۔ ڈسکہ میں ووٹ چوری پکڑے جانے پر عمران نیازی کو سیاہ انتخابی اصلاحات اور الیکڑانک ووٹنگ مشین کی ضرورت پڑی۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کے لئے 14 رکنی کابینہ آج حلف اٹھائے گی