بھارت کے خواب چکنا چور۔۔نیوزی لینڈ نے افغانستان کو8وکٹوں سے شکست دیدی

Nov 07, 2021 | 14:47:PM
افغانستان نیوزی
کیپشن: نیوزی لینڈ کا بولر افغان بلے باز کو آو¿ٹ کرنے کے بعد جشن منا رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو8وکٹوں سے  شکست دیدیکر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فیصلہ کن میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔افغانستان  نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 124رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو 125رنز کا ہدف دیا۔جو نیوزی لینڈ نے صرف 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیم سن 40اور ڈیون کانوے 36رنز بنا کر نمایا رہے ۔مارٹن کپٹل نے 28اور ڈیرل مچل نے 17رنز بنائے ۔افغان بولر میں سے مجیب الرحمان اور راشد خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔

اس سے قبل افغانستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 124رنز بنائے۔ افغان بلے باز نجیب اللہ زردان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 48گیندوں پر73رنز بنائے ۔جس میں ان کے تین چھکے اور چھ چوکےشامل ہیں ۔گلبدین نائب 15اور محمد نبی نے 14رنز بنائے ۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹرینٹ بولٹ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ٹم ساؤتھی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ایڈم ملن، نیشم اور سودھی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔

یہ بھی پڑھیں:سیمی فائنل سے قبل پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلی