تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی کارگو خریدنے کا فیصلہ

Nov 07, 2021 | 11:14:AM
تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی خریدنے کا فیصلہ
کیپشن: ایل این جی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں گیس کے ممکنہ بحران سے بچنے کے لیے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی کارگو  30.65 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نومبر کیلئے پی ایل این جی لمیٹڈ نے ایک ایل این جی کارگو 30.65 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔نومبر میں 2 ایل این جی کارگوز سپلائی سے 2 عالمی کمپنیوں نے معذرت کی تھی، یہ ایل این جی کارگوز19 سے 20 نومبر اور 26 سے 27 نومبر کو ڈیلیور ہونے تھے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کارگوز کیلئے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے ہنگامی ٹینڈر جاری کیے تھے، ان ہنگامی ٹینڈرز پر ایل این جی سپلائی کیلئے 31 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک بولیاں آئی تھیں۔26 سے 27 نومبر کی سپلائی کیلئے 30.65 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو والا کارگو خریدنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ 19 سے 20 نومبر کی ڈلیوری کیلئے ایل این جی کارگوز کے حصول کی کوششیں بھی جاری ہیں، عالمی کمپنیوں کے منسوخ کیے گئے 2 کارگوز کی بحالی کیلئے بھی بات چیت جاری ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر بھی رواں برس سردیوں کے موسم میں گیس کی شدید قلت کے حوالے سے تیار رہنے کا کہہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    ٹارگٹ کلنگ کی اتنی وارداتیں کیں کہ خود بھی یاد نہیں، ٹارگٹ کلرگڈو