کیا گرمی کی چھٹیوں میں بھی 3 گھنٹے کی کلاسز ہوں گی؟ طلبا کیلئے اہم خبر

May 07, 2026 | 16:17:PM
کیا گرمی کی چھٹیوں میں بھی 3 گھنٹے کی کلاسز ہوں گی؟ طلبا کیلئے اہم خبر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سکولوں نے تعلیمی تعطل کی وجہ سے موسمِ گرما کی تعطیلات میں ‘سمر کیمپس’ لگانے کا مطالبہ کردیا ، کیمپس صبح 7:00 بجے سے 10:00 بجے تک لگائے جائیں گے۔

 پنجاب بھر کے نجی سکولوں نے حکومت سے موسمِ گرما کی طویل تعطیلات کے دوران سمر کیمپس منعقد کرنے کی باقاعدہ اجازت مانگ لی ہے،سکول مالکان کا موقف ہے کہ حالیہ غیر اعلانیہ چھٹیوں اور تعلیمی تعطل کی وجہ سے طلبہ کا بڑے پیمانے پر تعلیمی نقصان ہو رہا ہے۔

نجی سکولوں کی نمائندہ تنظیموں نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ سمر کیمپس صبح 7:00 بجے سے 10:00 بجے تک لگانے کی اجازت دی جائے کیونکہ صبح کے وقت موسم خوشگوار ہوتا ہے، جس سے طلبہ شدید گرمی اور ہیٹ ویو سے محفوظ رہتے ہوئے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گے۔

سکول مالکان کا کہنا ہے کہ بار بار کی چھٹیوں نے تعلیمی کیلنڈر کو درہم برہم کر دیا ہے، جس سے طلبہ میں ‘لرننگ گیپ’ پیدا ہو رہا ہے۔ سمر کیمپس اس تعلیمی خسارے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں عام طور پر ایک ماہ کے لیے سمر کیمپس کی اجازت دی جاتی رہی ہے، تاہم اس سال صورتحال مختلف ہو سکتی ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی باقاعدہ منظوری کے بعد ہی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اہم شخصیت کا انتقال ہو گیا!

دوسری جانب پرائیویٹ سکولوں کیلئے پنجاب سیفٹی ایپ میں رجسٹریشن کروانا لازمی قراردے دیاگیا،سی ای او ایجوکیشن لاہور طارق محمود کی زیر صدارت پرائیویٹ سکولوں کا اجلاس ہوا جس میں رجسٹریشن کیلئے بلڈنگ فٹنس اور ہائی جینک سرٹیفکیٹ لازمی قراردے دیاگیا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام مصطفی ٰہمدانی ،سربراہ پاک ایوان تعلیم قاضی نعیم انجم، ایم شاہد نور،سی ای او ایپکس گروپ امجد علی،ایم شاہد نور،کاشف ادیب، خالد محموداوردیگر نے شرکت کی ۔

طارق محمود نے اس موقع پر کہاکہ پرائیویٹ سکولوں کیلئے پنجاب سیفٹی ایپ میں رجسٹریشن کروانا لازمی ہے،ابھی 6ہزار میں سے600سکولوں نے سیفٹی ایپ میں رجسٹریشن کروائی ہے،سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب فوری طور پر کروائی جائے۔
 سی ای او ایجوکیشن طارق محمود نے مزیدکہاکہ پچاس فیصد طلباء کو بس سروس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔