نوابشاہ میں افسوسناک واقعہ، دو سگے بھائی نہر میں ڈوب کر جاں بحق

May 07, 2026 | 09:36:AM
نوابشاہ میں افسوسناک واقعہ، دو سگے بھائی نہر میں ڈوب کر جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حیدر خانزادہ)نوابشاہ کے علاقے تحصیل قاضی احمد کے گاؤں مٹھا خان جوکھیو میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ملواہ شاخ نہر میں نہاتے ہوئے دو  بھائی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

شدیدگرمی کے باعث دونوں بھائی 10 سالہ عبدالرزاق جوکھیو اور 8 سالہ فرحان جوکھیو نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے۔

 واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا، اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت  دونوں بچوں کی لاشیں نہر سے نکال لیں۔

دونوں بچے آپس میں سگے بھائی تھے، جن کی اچانک موت پر پورے علاقے میں افسوس اور غم کی فضا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران اور متحدہ عرب امارات میں لفظی گولہ باری