بھارتی جارحیت؛پاکستان کا غیر ملکی سفراء کو جوابی کارروائی پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس)پاکستان نے اسلام آباد میں مقیم غیر ملکی سفراء کو تازہ ترین بھارتی جارحیت اور پاکستان کے منہ توڑ جواب پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں مقیم غیر ملکی سفراء کو دفتر خارجہ طلب کر لیا،بڑی تعداد میں اسلام آباد میں مقیم غیر ملکی سفیروں نے دفتر خارجہ پہنچنا شروع کر دیا،تھوڑی دیر تک غیر ملکی سفیروں کو دی جانے والی بریفنگ کا آغاز ہو گا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ ایشیائی،یورپی،افریقی، عرب، مشرق وسطی، ایشیا پیسفک، مغربی ایشیائی اور وسطی ایشیائی سفیر بریفنگ میں شریک ہوں گے،بریفنگ میں پاکستان کی بری و فضائی افواج کے داندان شکن جواب سے بھی آگاہ کیا جاے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کے بعد ڈالر بھی مہنگا ہو گیا،معاشی ماہرین کا اہم بیان
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی جانب سے ڈپلومیٹک کور کو بریفنگ دیئےجانے کا امکان ہے،اس موقع پر ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان بھی موجود ہوں گے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ بریفنگ میں جارح بھارت کی جانب سے رات کے اندھیرے میں پاکستان پر شب خون مارنے کی سازش کا پردہ فاش کیا جائے گا،بھارتی دہشت گرد حملوں کے مقامات اور شہداء کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ بھارت کی جانب سے عوامی و مذہبی مقامات کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کی جاے گا،سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بریفنگ میں پاکستان کی بری و فضائی افواج کے داندان شکن جواب سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔غیر ملکی سفیروں کو آج نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا جائےگا۔پاکستان لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری ہر بھارتی نقصانات پر ڈپلومیٹک کور کو اعتماد میں لے گا۔
بھارت کی جانب سے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو نشانہ بنانے پر بھی بات متوقع ہے، بریفنگ میں پاکستان کی بری و فضائی افواج کے داندان شکن جواب سے بھی آگاہ کیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا سکولوں سے متعلق اہم اعلان