بھارت کے جارحانہ اقدامات سے خطے کیلئےخطرناک نتائج نکلیں گے،صدر مملکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاہے کہ بھارت کے جارحانہ اقدامات سے خطے کیلئےخطرناک نتائج نکلیں گے،شرپسند بھارتی حکومت نے پورے خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں اٹلی کے وزیر داخلہ نےوفد کے ہمراہ ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی سود مند تعاون بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت کی اطالوی وزیر داخلہ کیساتھ پاکستان کے خلاف بھارتی بلا اشتعال فوجی جارحیت پر گفتگو کی ،صدر مملکتانتہا پسند بھارتی حکومت نے پورے خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے،بھارت کے جارحانہ اقدامات سے خطے کے لیے خطرناک نتائج نکلیں گے۔
اطالوی وزیر نے گزشتہ شب پاکستان پر بھارتی حملے میں جانیں گنوانے والے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا،اطالوی ازیر کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے خاتمے کے لیے پاکستان کے تحفظات اپنی حکومت اور عالمی برادری تک پہنچائیں گے،پاکستان اور اٹلی انسانی سمگلنگ اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کر رہے ہیں،دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کی بڑی گنجائش ہے، وزیر داخلہ نے کہا کہ اٹلی میں 160,000 پاکستانی تارکین وطن اطالوی معاشرے اور ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔
صدر مملکت نے نازک حالات میں پاکستان کا دورہ کرنے پر اطالوی وزیر کا شکریہ ادا کیا،بعد ازاں ، اٹلی میں قانونی نقل مکانی ، ہنرمند لیبر کی نقل و حرکت آسان بنانے کیلئے پاکستان اور اٹلی کے مابین مفاہمت کی 2 یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت کے باعث تمام سرکاری و نجی سکول بند