اداکارہ ریما اور اداکار اعجاز اسلم کا بھارتی جارحیت پر اظہار برہمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما اور اداکار اعجاز اسلم بھارتی جارحیت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینا جانتا ہے۔
اداکارہ ریما نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور اپنے دشمن کو منہ توڑ جواب دینا جانتا ہے، پاک فوج ایمان سے سرشار سیسہ پلائی دیوار کی مانند عوام کے ساتھ اکٹھی ہے، بھارت ذاتی مفادات نکال کر عوام اور انسانیت کی فلاح کو ترجیح دے۔بھارت خطے کے امن کو خراب مت کرے، پاکستان زندہ باد ہے ہمیشہ زندہ باد رہے گا۔

اداکار اعجاز اسلم نے بھارت کی بزدلانہ کارروائی پر برہمی کا اظہار کرتےہوئے کہا ہےکہ جنگ جذبے سے لڑی جاتی ہے جو بھارتی فوج کے پاس نہیں ہے، عام شہریوں پر بزدلانہ حملے کرنا یہ کوئی بہادری نہیں ہے، سفید جھنڈے لہرانے کا وقت نہیں، بزدل بھارتی فوج کو بہادر افواج منہ توڑ کارروائی سے جواب دےگی۔انہوں نے کہا کہ ابھینندن کے واقعے کے بعد بھارتی فوج کا پول کھل گیا تھا، ہمیں اپنی افواج اور جوانوں پر فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کا پاکستان پر حملہ کرناتاریخی غلطی ہے، بیرسٹر گوہر