پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی تباہی، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گر گئے

May 07, 2025 | 10:21:AM
پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی تباہی، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز) پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے تین رافیل طیاروں سمیت مجموعی طور پر 5 جنگی طیارے تباہ کئے جانے کے بعد رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈیسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز گر گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق، یورپی سٹاک مارکیٹ میں ڈسالٹ کمپنی کے شیئرز منفی رجحان کا شکار ہوگئے ہیں، جسے تجزیہ کار بھارتی فضائیہ کی رافیل طیاروں میں ناکامی سے جوڑ رہے ہیں۔

رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈیسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں 1.64 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:لاہور اور کراچی کے لئے فضائی حدود بحال

رافیل طیارے جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل جنگی طیارے تصور کئے جاتے ہیں، جو بھارتی فضائیہ کے زیرِ استعمال ہیں، بھارت نے گزشتہ ماہ فرانس کے ساتھ مزید 26 رافیل ایم جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔

اس واقعے کے بعد بھارتی دفاعی پالیسی پر بھی سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں، جبکہ بھارت میں سوشل میڈیا اور بعض عسکری تجزیہ نگاروں نے بھی اس ناکامی پر تنقید کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز کے دوران کمپنی کے شیئرز کی قدر میں 3.4 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔