تمام مذہبی جماعتیں اپنے لوگوں کو بتائیں کہ سب انسان ہیں: طاہر محمود اشرفی

May 07, 2023 | 15:46:PM
تمام مذہبی جماعتیں اپنے لوگوں کو بتائیں کہ سب انسان ہیں: طاہر محمود اشرفی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ تمام مذہبی جماعتیں اپنے لوگوں کو بتائیں کہ سب انسان ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و پاکستان علماء کونسل کے چئیرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہےکہ مردان میں جو واقعہ پیش آیا وہ افسوسناک ہے، احترام مقدسات کی ریڈ لائن ہے کوئی اس سے آگے نہ جائے، تمام مذہبی جماعتیں اپنے لوگوں کو بتائیں کہ سب انسان ہیں، کارکنوں کی تربیت مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں کو کرنا ہوگی۔

معاون خصوصی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اہلبیت اور ازواج مطہرات جیسا کوئی نہیں آ سکتا، رسول اللہ کے والدین کے بعد حسنین کریمین کی والدہ بہت محترم ہیں تو یہ باتیں پہلے ہی کارکنوں کو بتا دینی چاہئیے، ولی اور پیغمبر بہت اونچے درجے ہیں اس وقت ضرورت ہے کہ انسان بن جائیں،  ناظم خود کہہ رہاتھا کہ مجھے پیغمبر مت کہو کل مردان میں ایک شخص کو مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی جوہری پلانٹ کے گرد صورتحال خطرناک ہے، ایٹمی توانائی ایجنسی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق انہوں نے کہا وہ بھی ایک انسان ہیں، کل ایک عورت نے اپنے کپڑے اتار دئیے تو یہ کس مسلک میں جائز ہے؟ ایک لیڈر روز اپنی سیاست کےلئے جھوٹ بولتا ہے، ثاقب نثار تو خود کہتے آدھا صادق و امین کون ہوتاہے، عمران خان جب وزیر اعظم تھے تو اس وقت بھی ان کو کہا کہ آپ کوئی بات کرنے سے پہلے وزیر مذہبی امور سے مشورہ کرلیں، مذہبی لیڈر ولایت یا رسالت کے درجے پر کیسے پہنچا سکتے ہیں؟ عمران خان تیسرے دن یوٹرن لے لیتے ہیں۔

انہون نے مزید کہا کہ نہ کوئی پیغمبر نہ کوئی اہلبیت جیسا ہو سکتا ہے، آپ کو احتیاط کرنا ہوگی وگرنہ دین و ملک دنیا میں بدنام ہوں گے، مردان میں پولیس بے بس ہوگئی جب مردان میں واقعہ پیش آیا، عمران خان دوسرے سیاستدانوں کی طرح ہیں کسی کو کوئی آسمان سے پیغام نہیں آتا، دنیا میں خبرپھیلی ہے کہ پاکستان میں مذہب کے نام پر قتل کر دیا گیا ہے، کب تک مذہب و دین کے نام پر لاشیں گرتی رہیں گی؟

اور پڑھیں: بھارت کے’منی پور‘میں ہنگامے ،10ہزاربے گھر،درجنوں افراد زندہ جل گئے

مولانا طاہر اشرفی نے وزیر خارجہ کے دورہ بھارت سے متعلق کہا کہ بلاول بھٹو شنگھائی کانفرنس کےلئے بھارت میں گئے اور کشمیر کا مسئلہ بیان کیا تو بھارتی میڈیا کو غصہ آیا ان کا دورہ بہت کامیاب ہوا، آج سے چند دن قبل کاکول اکیڈمی میں آرمی چیف اور بلاول بھٹو نے کشمیر پر جو موقف اپنایا وہ قوم کی امنگوں کے مطابق ہے، جی ٹوئنٹی (G-20) میں دنیا کو کشمیر میں لے کر جائے تاکہ وہاں مظالم پر پتہ ڈالا جائے، مقبؤضہ کشمیر میں روزے نہیں رکھنے دئیے گئے، کسی بھی دوست ملک کا لیڈر بھارت نہیں جائے گا تاکہ ان کی سازش ناکام ہوجائے، بی جے پی اور آر ایس ایس پاکستان و بلاول کے خلاف مہم چلا رہے ہیں تو ملکی زعماء نے دورہ پر بات کی ہے جو مناسب نہیں، قوم و فوج ایک ہیں ملک کا دفاع مل کر کریں گے، جو زبان بلاول بھٹو کے خلاف بھارتی رہنماؤں نے بولی پاکستان میں بھی کچھ لوگوں نے وہی زبان بولی۔

بلاول کے دورہ بھارت سے متعلق انہوں نے مزید کہا کہ اگر بلاول بھٹو کی جگہ شاہ محمود قریشی بھی بھارت جاتے تو بھی ان کے پیچھے ایسے ہی کھڑے ہوتے، وہ دن قریب ہے جب فلسطین و کشمیر کا مسئلہ حل ہوگا، جو بلاول بھٹو زرداری نے بھارت میں کشمیر کشمیر کہا ہے وہ لوگوں کو کیوں سنائی نہیں دیا، بلاول نے کہاکہ تنازعات کا واحد حل مسئلہ کشمیر کا حل ہےکیونکہ انکی بات سے بھارتی وزیر خارجہ تلملا اٹھا ہے، سیاست قومی و ملی مفادات سے اوپر ہوجاتی ہے، عمران خان کو ایک طرف میزبانی کے آداب نہیں تو دوسری طرف تنقید کررہے ہیں کس کی بات مانوں، خوش ہوں بلاول کے بعد بھارت میں ماتم ہو رہا ہے، بلاول بھٹو کا دورہ کامیاب رہا 5 اگست کی پوزیشن پر آئیں تو ہی بھارت سے بات ہو سکتی ہے، پاکستان کے موجودہ حالات میں مفاہمت و منت سماجت پارٹی وہ ہی کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست منی پور میں نسل کشی: مودی سرکار کا عام شہریوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

انہوں نے مزید کہا کہ مردان واقعہ پر سٹیک ہولڈر اور مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، چین نے خود کہاکہ پاکستانی لیڈر مل بیٹھیں تاکہ ملک ترقی کرے، میز پر بیٹھ کر مفاہمت سے مسئلہ حل کرنا چاہئیے ضرور ایسا راستہ نکلے گا جس سے مسئلہ حل ہوگا، اس وقت ملک میں اگر کوئی طبقہ متحد ہے تو وہ علماء کرام ہیں۔