ہوٹل میں زوردار دھماکا، 18 افراد ہلاک، 60 سے زائد زخمی

May 07, 2022 | 08:55:AM
ہوٹل میں دھماکہ، فائل فوٹو
کیپشن: ہوٹل میں دھماکہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے ایک ہوٹل میں  زور دار دھماکہ ہو گیا جس  سے 18 افراد ہلاک ہوگئےجبکہ زخمیوں کو ریسکیو نے فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ( اے ایف پی)کے مطابق کیوبا کی حکومت نے بتایا کہ جمعے کے روز وسطی ہوانا کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ممکنہ طور پر گیس کے اخراج کی وجہ سے ہونے والے ایک زور دار دھماکے سے18 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق دھماکے کی وجہ سے ہوٹل کی عمارت تباہ ہوگئی جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق  وزیر سیاحت  نے مزید کہا  ہے کہ  اب تک کی معلومات کے مطابق ہمارے پاس کوئی غیر ملکی زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    بارشوں نے سندھ اور پنجاب کی صورتحال بدل ڈالی، ترجمان ارسا