نجی ایئر لائن طیارہ حادثہ؛متاثرین کی فیملیز کو ہرجانہ کی ادائیگی کا فیصلہ معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2010 میں وفاقی دارالحکومت میں نجی ائیرلائن طیارے کے حادثے کے متاثرین کی فیملیز کو ادائیگیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،نجی ایئر لائن پر 5 ارب 41 کروڑ روپے کی ہرجانہ کی رقم متاثرین کو ادا کرنے کا فیصلہ معطل کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی ائیر لائن کی درخواست پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا فیصلہ معطل کر دیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 13 دسمبر 2025 کے رقوم کی ادائیگی کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا ،جسٹس ارباب محمد طاہر نے نجی ائیر لائن کی درخواست پر حکم امتناع جاری کر دیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کر کے فریقین سے جواب طلب کر لیااور 23 اپریل تک جواب جمع کروانے کا حکم دیدیا۔
عدالت نےکہا کہ درخواست گزار کے وکیل ہر سماعت پر پیش ہوں ورنہ حکمِ امتناع واپس لے لیا جائے گا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے نجی ائیرلائن کی 12 دسمبر 2022 کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج کر دی تھی۔ڈسٹرکٹ کورٹ نے حادثے کے متاثرین کی فیملیز کی اپیلیں منظور کر لی تھیں ۔عدالت نے نجی ائیر لائن کو رقم بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔نجی ائیر لائن نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کورٹ کے 13 دسمبر 2025 کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کیلئے درد سر بن گیا ، بچت کیلئے مختلف تجاویز پر غور شروع کردیا