کوہستان سکینڈل میں گرفتار ملزم جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )کوہستان سکینڈل میں گرفتار عسکری بینک داسو برانچ آپریشن آفیسر کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم کو احتساب جج محمد ظفر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ احتساب عدالت نے ملزم کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔
نیب تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم حریق شاہ عسکری بینک داسو میں برانچ آپریشن آفیسر ہے، ملزم نے جعلی دستاویزات پر مختلف دو بینک اکاؤنٹس بنائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم کے ایک اکاؤنٹ میں 149.470 ملین روپے ٹرانزیکشن ہوئی اور دوسرے اکاؤنٹ میں 236.585 ملین روپے ٹرانزیکشن ہوئی۔
افسر نے بتایا کہ ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے، جسمانی ریمانڈ پر دیا جائے جس پر عدالت نے ملزم کو تفتیش کے لیے سات روزہ جسمانی ریمانڈ نیب کے حوالے کردیا۔