سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ 

Mar 07, 2026 | 13:51:PM
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں چار روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 61ڈالر کے اضافے سے 5ہزار 171ڈالر کی سطح پر آگئی۔

 ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 6ہزار 100روپے کے اضافے سے 5لاکھ 39ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی۔

 اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 230روپے بڑھ کر 4لاکھ 62ہزار 844روپے کی سطح پر آگئی۔

 یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کی سینیٹ میں نشت خطرے میں پڑ گئی

فی تولہ چاندی کی قیمت 17 روپے کے اضافے سے 8ہزار 931 روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 14روپے کے اضافے سے 7ہزار 656روپے کی سطح پر آگئی۔